ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کی فروخت میں نائیجیریائی باشندے گرفتار

منشیات کی فروخت میں نائیجیریائی باشندے گرفتار

Mon, 12 Oct 2020 10:47:43    S.O. News Service

بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز) منشیات کی سربراہی کر رہے افراد کے خلاف اپنی کارروائی جار ی رکھتے ہو ئے ایسٹ زون پو لیس نے نائیجیریائی باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے11لاکھ روپئے کی منشیات ضبط کی ہیں۔

گرفتار شدہ ملز مین کے شناخت کے آر پورم منجو شری لے آؤٹ میں مقیم انتھو نی(44)،کنور بیرپا لے آؤٹ میں مقیم فرنگ(30) اور موگن ہلی کے فرانسس(32) کے طور پر کی گئی ہے۔ملز مین کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پو لیس ڈاکٹر شرنپا نے بتا یا کہ معا ملہ کا اہم ملز م انتھونی کپڑوں کے کاروبار کے سلسلہ میں ہندوستان پہنچا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ انتھونی تملناڈو کے ترپورو میں 3سال تک کپڑوں کا کاروبار کیا، جہاں اس کو کافی نقصان اٹھا نا پڑا تھا۔

انہوں نے بتا یا کہ انتھونی شہر پہنچ کر ٹی سی پا لیہ میں کیانٹن شروع کی تھی یہاں بھی اس کو نقصان ہو ا تھا۔اس نے آسان طریقہ سے رقم حاصل کر نے کے مقصد سے دیگر گرفتار ملزمین کے ساتھ مل کر منشیات کے دھندے میں ملوث ہوگیا۔ انہوں نے بتا یا کہ ملز مین کے پاس پاسپورٹ،ویزا سمیت کو ئی بھی دستا ویز مو جود نہیں ہے۔


Share: